Get Help

اگر آپ کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے اور آپ اپنی حفاظت یا اپنے بچوں کی حفاظت کے بارے میں سوال اٹھاتے ہیں، تو آپ کو ابھی مدد حاصل کرنےکی ضرورت ہے۔ ہمارے کونسلرز اسی وقت دستیاب ہیں 24/7

ہماری ٹول فری اور رازدارانہ بحران اور سپورٹ لائن پرکال کریں یا ٹیکسٹ بھیجیں 1-800-263-3247

کیا آپ اس وقت خطرے میں ہیں؟

911 پرکال کریں۔

اگر آپ بول نہیں سکتیں/ سکتے، اور لینڈ لائن سےکال کر رہی/ رہے ہیں، تو صرف 911 ڈائل کریں اور فون کو جُڑا رہنے دیں۔

بحران/ ایمرجینسی نمبر

اگر آپ کے علاقے میں کوئی 911 نمبر نہیں ہے، تو بحران/ ایمرجینسی نمبرکیلئے اپنی فون بک دیکھیں۔

کیا آپ کو چھٹکارا حاصل کرنےکی ضرورت ہے؟

ییلو برِک ہاؤس (Yellow Brick House)کو 1-800-263-3247 پرکال کریں۔

آپ رازداری سے بات کر سکتے ہیں اور اپنے اگلے اقدامات کے بارے میں مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے اور آپ چھوڑ جانےکا ارادہ کر رہے/ رہی ہیں

اپنے ساتھی کو مت بتائیں کہ آپ چھوڑکر چلے جانےکا سوچ رہے/ رہی ہیں۔

اپنے بچوں کو اپنے ساتھ لے جائیں۔

اپنے ہنگامی اخراج کا منصوبہ بنائیں۔

ایمرجینسی فون نمبر ہر وقت اپنے پاس رکھیں۔

ٹیکسی کیلئے رقم مختص کریں، اور پے فونزکیلئےکوارٹرز یا پری پیڈ فون کارڈز رکھیں۔

قیمتی دستاویزات اپنے ساتھ لے جائیں جیسےکہ پاسپورٹس، پیدائشی سرٹیفیکیٹس، نکاح نامے، امیگریشن کےکاغذات، اوہپ کارڈ، سوشل انشورنس نمبرکارڈ، بینک بکس اور بینک کارڈز۔

اپنی تمام اہم دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بنائیں اور انہیں اپنے بھروسے والےکسی فردکے پاس رکھوا دیں۔

ایسی دستاویزات ہمراہ لے آئیں جو ثابت کرتی ہوں کہ آپ اپنے ساتھی کے ساتھ ایک ہی پتے پر رہ رہی ہیں۔

تمام نسخے اور ادویات ساتھ لے لیں – اپنی اور اپنے بچوں دونوں کی۔

اپنے نام پر یا کسی ایسے فردکے نام پر بینک اکاؤنٹ کھلوائیں جس پر آپ بھروسہ کرتی ہوں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بینک اسٹیٹمینٹس آپ کےگھرکے پتے پر نہ بھیجی جاتی ہوں۔

زیادہ سے زیادہ نقد رقم بچائیں۔

اضافی کپڑے، گھرکی چابیاں، گاڑی کی چابیاں، پیسے وغیرہ کسی دوست کےگھر چُھپا دیں۔

اگر آپ کے پاس کوئی ایسا پالتو جانور ہے جس کی فلاح و بہبود کے بارے میں آپ فکر مند ہیں، تو اسے اپنے علاقے میں کسی دوست کےگھر یا جانوروں کے بچاؤ کے خیراتی ادارے، جیسےکہ اونٹاریو ایس پی سی اے (SPCA) یا سیف پَیٹ اونٹاریو (Safe Pet Ontario) میں لے جائیں۔ ان میں بہت سی ایجینسیوں کے پاس 'فوسٹر' پئیرینٹس کا ایک نیٹ ورک موجود ہے جو اس وقت تک عارضی گھرفراہم کر سکتا ہے جب تک کہ مزید طویل مدتی انتظامات کئے جا سکیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے سیل فون پر فون کا کھوج لگانے والی کوئی بھی سروسز بند ہیں۔

اگر ممکن ہو تو ایمر جینسی سُوٹ کیس پَیک کرلیں۔

اپنے بچوں کے لئےکچھ خاص کھلونے اور سکون دینے والی اشیاء شامل کریں۔

اس بات کی نشانیاں کہ آپ بدسلوکی والے رشتے میں ہیں۔

ایک چیک لسٹ رکھیں، اگر آپ کا ساتھی مندرجہ ذیل فہرست میں دیئےگئے طرزِ عمل کا مظاہرہ کرتا ہے تو آپ بدسلوکی کے خطرے میں ہو سکتے/ سکتی ہیں۔

آپ کی زندگی میں شامل دوسرے لوگوں کے بارے میں بُرا بھلا کہتا ہے اور آپ سےکہتا ہےکہ ان کے ساتھ مزید تعلق نہ رکھیں۔

آپ کو لگاتار وہ تمام چیزیں بتاتا ہے جو آپ کے لئے"غلط" ہیں۔

ہمیشہ آپ کا وقت اور توجہ حاصل کرنےکا مطالبہ کرتا ہے۔

تعلقات کے بارے میں بات کرنےکیلئےکہا جائے تو طیش میں آجاتا ہے اور اسے آپ کے ساتھ جوڑ دیتا ہے۔

جس طرح آپ اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں یا جیسا لباس پہنتے ہیں اسے ناپسندکرتا ہے۔

پیار محبت اور جنسیات میں فرق نہیں سمجھتا۔

آپ پر جھوٹ بولنےکا الزام لگاتا ہے۔

یہ جاننےکا مطالبہ کرتا ہےکہ آپ ہر وقت کہاں رہتے/ رہتی ہیں۔

جب آپ اپنے دوستوں یا خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے/ چاہتی ہیں تو مسلسل حسد یا غصے میں رہتی/ رہتا ہے۔

جب اس نےکچھ غلط کیا ہو تو معافی مانگنے یا ذمہ داری لینےکو مشکل محسوس کرتا ہے۔

جواب میں ناں نہیں سُنتا۔

اگر آپ رشتہ توڑتے ہیں تو آپ کو یا خودکو نقصان پہنچانےکی دھمکی دیتا ہے؛ وہ خودکشی کی دھمکی دے سکتا ہے۔

آپ کو یہ محسوس کروانےکیلئے سچائی کو توڑ موڑ دیتا ہےکہ آپ اس کی حرکتوں کے ذمہ دار ہیں۔

آپ کو ناگوار یا توہین آمیز ناموں سے پکارتا ہے۔

دوسرے لوگوں کے سامنے آپ کو ذلیل و خوارکرتا ہے۔

آپ کو جسمانی تشدد، قطع تعلق، یا آپ کو عزیز دوسرے لوگوں کو نقصان پہنچانےکی دھمکیاں دیتا ہے۔

اگر آپ ان کی خواہشات پر عمل نہیں کرتے تو وہ خود کو نقصان پہنچانےکی دھمکی دیتے ہیں۔

آپ کے دوستوں اور خاندان کے بارے میں ضرورت سے زیادہ حسدکا اظہارکرتا ہے۔

مخالف جنس کے دوستوں پر ضرورت سے زیادہ حسدکا اظہارکرتا ہے۔

آپ کو دوستوں، خاندان، یا آپ کی مقامی کمیونٹی سے الگ تھلگ کرتا ہے۔

آپ کیا پہنتے ہیں، کھاتے ہیں، کہتے ہیں، کسی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، جیسے پیسہ خرچ کرتے ہیں وغیرہ ان سب پرکنٹرول کرنےکی کوشش کرتا ہے۔

اپنےکرتوتوں یا غلطیوں کیلئے آپ کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے۔

آپ کو کسی بیماری سے متاثرکرنےکی دھمکی دیتا ہے، جیسےکہ جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری۔

ادویات کو روکتا ہے، یا ادویات کو روکنےکی دھمکی دیتا ہے۔

آپ پر ایسا جنسی تعلق قائم کرنےکیلئے دباؤ ڈالتا ہے جو آپ نہیں چاہتے۔

جب وہ (عورت یا مرد) منشیات یا الکوحل کے زیر اثر ہو تو متشدد یا کنٹرول کرنے والا بن جاتا ہے۔

آپ کے پیسے چراتا ہے، یا آپ کو اپنے ذاتی پیسوں تک رسائی کی اجازت نہیں دیتا۔

آپ کوکام کرنے یا پیسہ کمانے سے منع کرنےکی کوشش کرتا۔

ان سوالوں میں سےکسی بھی تعداد میں ہاں میں جواب دینا اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہےکہ آپ بدسلوکی والے تعلقات میں ہیں۔

 

There is a lot of information on this page on ways
you can get help including:

Yellow Brick House logo

اگر آپ کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے اور آپ اپنی حفاظت یا اپنے بچوں کی حفاظت کے بارے میں سوال اٹھاتے ہیں، تو آپ کو ابھی مدد حاصل کرنےکی ضرورت ہے۔ ہمارے کونسلرز اسی وقت دستیاب ہیں 24/7

ہماری ٹول فری اور رازدارانہ بحران اور سپورٹ لائن پرکال کریں یا ٹیکسٹ بھیجیں 1-800-263-3247