عوامی آگاہی

ییلو برک ہاؤس خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، اور باخبر اور آگاہی رکھنے والی عوام اس سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ ہمارے فراہم کئے جانے والے آگاہی کے پروگراموں پر ایک نظر ڈالیں، اور پوچھیں کہ آپ کس طرح حصہ لے سکتے ہیں۔

تبدیلی کیلئے اسکولز:
طلباء کیلئے بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام کی ورکشاپس

کلاس روم/گروپ ورکشاپس: خصوصی طور پرگریڈ 7-12 کے طلباء کے لئے تیارکیا گیا ہے، تربیت یافتہ سہولت کار متحرک اور انٹرایکٹو ورکشاپس فراہم کرتے ہیں (اب ورچوئل ہیں!)

سہولت کار (Facilitator) کی تربیت

تدریسی پیشہ ور افرادکیلئے جو اپنے طلباء کے ساتھ صحت مند تعلقات کے بارے میں بات چیت میں سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، اس جدید آن لائن ٹول میں بدسلوکی اور صحت مندانہ تعلقات کے بارے میں ٹریننگ ماڈیول شامل ہیں۔

ماڈیولزکی کامیاب تکمیل پر، آپ 13-17 سال کی عمر والوں کے لئے 10 قابلِ ڈاؤن لوڈ اسباق کے منصوبوں تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔ یہ منصوبے دلچسپی کے موضوع سے متعلق بحث کے پرامپٹس (prompts)، سرگرمیاں اور وسائل فراہم کرتے ہیں۔

Funding for this unique program was provided by Ontario Trillium Foundation

ہیلتھی ہومز

اب ورچوئل (virtual) ورکشاپس کی پیشکش کر رہا ہے!

ہیلتھی ہومزکینیڈا میں نئے آنے والوں اور تارکین وطن کو بدسلوکی اور صحت مند تعلقات کے بارے میں معلومات اور ورکشاپس فراہم کرتا ہے۔

پروگرام کے مقاصد:

  • تعلقات کے بارے میں آگاہی

  • بدسلوکی اور تشدد سے پاک مستقبل کی طرف کمیونٹیوں کی رہنمائی کرنا

  • معاونت اور خدمات کیلئے معنی خیز اختیارات اور وسائل فراہم کرنا

دلچسپی؟

ہم بِلا کسی قیمت کے ورکشاپس پیش کرنےکیلئے آپ کے ساتھ شراکت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں!

Please direct inquiries to: publiceducation@yellowbrickhouse.org

تنظیمی تربیت

تنظیمیں مختلف موضوعات کے حوالے سے پیشہ ورانہ رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔ ییلو برک ہاؤس کی طرف سے فراہم کی جانے والی ورکشاپس اور تعلیمی معاونت کی سہولت میں مندرجہ ذیل سے تعلق رکھنے والے موضوعات پر عملےکی تربیت کیلئے ڈیویلپمینٹ شامل ہے:

پروگرام کے مقاصد:

  • کام کی جگہ پر تشددکی تعریف اور پہچان
  • ملازمین کے انکشافات کا جواب دینا
  • تعلقات میں حقوق اور ذمہ داریاں
  • کارپوریٹ ورکشاپس مختلف ہوتی ہیں اور آپ کی تنظیم کی ضروریات کو پورا کرنےکے لئے تیار کی جا سکتی ہیں۔ اس بارے میں مزید استفسارکرنےکیلئےکہ ہم کس طرح مدد کر سکتے ہیں، براہِ مہربانی publiceducation@yellowbrickhouse.org

پر رابطہ کریں۔

اسٹیپنگ اَپ

ییلو برک ہاؤس (Yellow Brick House) یہ اعلان کرتے ہوئے پُر مسرت ہےکہ ہمیں اسٹیپنگ اَپ پروگرام (Stepping Up Program) میں سرمایہ لگانےکیلئے اونٹاریو ٹریلئیم فاؤنڈیشن (Ontario Trillium Foundation) نے ایک تین سالہ گرانٹ سے نوازا ہے۔

سینیکا کالج (Seneca College) سے ابتداء کرتے ہوئے، ییلو برک ہاؤس گرانٹ کے بقیہ وقت میں دوسرے پوسٹ سیکنڈری اداروں کے ساتھ شراکت داری کرےگا تاکہ ایک ایسا پروگرام فراہم کیا جائے جو پوسٹ سیکنڈری طلباء کو ڈیٹنگ تشدد اور جنسی تشدد کے بارے میں رویوں، خرافات اور بدنامیوں کو چیلنج کرنے کے لئے ہم مرتبہ سہولت کاروں (facilitators)کے طور پر شامل کرے۔

اسٹیپنگ اَپ ایک ثبوت پر مبنی پروگرام ہے جو شروع میں کیلگری کی ماؤنٹ رائل یونیورسٹی میں تیار اور نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ہم مرتبہ سہولت کاری(peer-facilitated) والے پروگراموں اور پراجیکٹس میں تمام پس منظر اور جنس کے طلباء کو مشغول کرتا ہے۔ جن موضوعات پر توجہ دی گئی ہے ان میں صحت مند تعلقات، تَذکیر و تانیث اور میڈیا، جنسی تعلقات، اور دیکھنے والوں (bystander)کی مداخلت شامل ہیں۔ شریک ہونے والے طلباء آگاہی کی کمپینز اور حل تیارکرنےکیلئےکام کریں گے جو اپنےکیمپسز میں ڈیٹنگ اور جنسی تشدد اور بدسلوکی کا مقابلہ کریں گے۔ اس پروگرام کیلئے سرمایہ اونٹاریو ٹریلئیم فاؤنڈیشن کی جانب سے آتا ہے۔

Logo of Otfhory

عمر رسیدہ بالغوں سے بدسلوکی کو سمجھن

ییلو برک ہاؤس (Yellow Brick House) یہ اعلان کرتے ہوئے پُر مسرت ہےکہ بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی کے پروگرام کو سرمایہ فراہم کرنےکیلئے ہمیں نیو ہورائزنز (New Horizons) نے ایک سال کی گرانٹ سے نوازا ہے۔

بزرگ بالغوں کے ساتھ بدسلوکی کا یہ جائزہ اس بات کی تفتیش کرتا ہےکہ بدسلوکی کیا ہے، اس کی اقسام، بدسلوکی کی شناخت کیسےکی جائے، اس کی انتباہی علامات، مدد اور معاونت کیسے حاصل کی جائے، اور اگر آپ کو شُبہ ہےکہ آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے توکیا کرنا ہے۔ انٹر ایکٹو بحث و مباحثوں کیلئے اس میں حقیقی زندگی کے منظر نامے شامل ہیں۔

یہ پروگرام ہم مرتبہ (peer-led) ورکشاپس کا ایک نیا سلسلہ ہے جو بزرگوں/ عمر رسیدہ بالغوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنےکیلئے قیمتی معلومات فراہم کرتا ہے:

عمر رسیدہ بالغوں سے بدسلوکی کو سمجھنا

عمر رسیدہ بالغوں سے بدسلوکی کو سمجھنا: مالی بدسلوکی

عمر رسیدہ بالغوں سے بدسلوکی کو سمجھنا: عمرکی بِنا پر تعصب یا تخصیص اور بدسلوکی

عمر رسیدہ بالغوں سے بدسلوکی کو سمجھنا: دیکھ بھال کرنے والوں کیلئے

پروگرام کے مقاصد:

  • بدسلوکی کی اقسام کے بارے میں آگاہی دینا، اور عمر رسیدہ بالغوں کے ساتھ بدسلوکی کی علامات کو کیسے پہچانا جائے

  • خطرے کے عوامل کے بارے میں آگاہی

  • بدسلوکی پر عمرکی بِنا پر تعصب یا تخصیص کے اثرکو سمجھنا

  • ردعمل دینا اورکس طرح مددکرنا ہے اورکسی ایسے فردکو معاونت کی پیشکش کرنا ہے جو ممکن ہےکہ عمر رسیدہ بالغوں والی بدسلوکی کا سامنا کر رہا ہو۔

مزید معلومات کیلئے اور اس بارے میں کہ اپنا مُفت سیشن کیسے بک کروانا ہے publiceducation@yellowbrickhouse.org پر ای میل کریں۔