بدسلوکی کیا ہے؟

تعریف

بدسلوکی کوئی بھی ایسا رویہ یا عمل ہے جو کسی دوسرے فردکو ڈرانے، نقصان پہنچانے، دھمکانے، کنٹرول کرنے یا خوف زدہ کرنےکے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ مختلف صورتوں میں ہو سکتا ہے؛ جسمانی، جذباتی، زبانی، جنسی، مالی، یا روحانی۔ اگر آپ یہ فیصلہ کرنےکی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا کوئی صورتِ حال بدسلوکی والی ہو سکتی ہے یا نہیں، تو اس بات پر غورکریں کہ آیا اس شخص کے طرز عمل یا اعمال، ان کے بنیادی مقصدکے طور پر، آپ میں خوف پیدا کرنا یا آپ پر قابو پانا ہے یا نہیں۔ اگر اس شخص کا ارادہ مندرجہ بالا میں سےکوئی ایک کرنا ہے، تو آپ کو بدسلوکی کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

بدسلوکی کی تعریف جسمانی، جذباتی، نفسیاتی، تعاقب/ ہراساں کرنا، جنسی، مالی، اور/ یا ایسی بدسلوکی کی دھمکیوں کے طور پرکی جاتی ہے جوکسی خاتون کو اس کےکسی ایسے جاننے والے فردکی طرف سے اسےکنٹرول کرنےکی کوشش میں دی جاتی ہیں۔ اس تعریف میں، کنٹرول سے مراد بدسلوکی کرنے والےکی جانب سے عورت کو اس کی خواہش کے خلاف کسی بھی چیز کی تعمیل کرنے پر مجبورکرنےکی کوشش ہے۔ خواتین کے ساتھ بدسلوکی سماجی و اقتصادی حیثیت، طبقے، عمر، جنسی رجحان، پیشہ، ذہنی صحت کی حیثیت، شہریت کی حیثیت، قابلیت، روحانیت کے طریقوں، زبان، نسل، ثقافت یا نسلی گروہ سے قطع نظر وقوع پذیر ہوتی ہے۔

یہ بھی تسلیم کیا جاتا ہےکہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد غالب طور پر ہوتا ہے، لیکن خاص طور پر مردوں کی طرف سے خواتین کے خلاف ہی نہیں۔ تاہم، تشددکی مرتکب خواتین بھی ہیں۔ اگرچہ بدسلوکی میں بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ بار بار ہونے والے واقعات شامل ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ایک بارکا واقعہ بھی ہو سکتا ہے جس سے جسمانی یا جذباتی چوٹ لگتی ہو جو عورت یا اس کے خاندان کی فلاح و بہبودکیلئے نقصان دہ ہو۔

 

جسمانی بدسلوکی

اس میں مارنے، گھونسے مارنے، لاتیں مارنے، تھپڑ مارنے، دھکیلنے، جلانے،کاٹنے، تھوکنے، گھسیٹنے، کھینچنے، اسلحے اور اشیاء کا استعمال، روکنا، قید کرنا، تعاقب کرنا اور/ یا خوراک اور/ یا طبی نگہداشت کو روکنا، جسمانی نقصان، تکلیف یا چوٹ شامل ہیں۔

روحانی زیادتی

اس میں عورت کے مذہبی عقائدکو پست کرنا، ان پر عمل کرنےکے ذرائع کو روکنا، اور/ یا کسی خاص عقیدے کے نظام پر عمل کرنے پر مجبور کرنا شامل ہے۔

جنسی زیادتی

اس میں مباشرت کے دوران حفاظتی اقدامات کے استعمال سے انکارکرتے ہوئے جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں لگنے اور/ یا حمل ٹھہرنےکا امکان بھی شامل ہے، اور فحاشی عریانی یا عصمت فروشی میں حصہ لینےکیلئے زبردستی کرنا بھی شامل ہیں۔ اس میں جنسی تعلقات کو روکنا اور مذاق اور جنسی الزامات کے ذریعے جنسی طور پر خواتین کی توہین کرنا بھی شامل ہیں۔

اگر آپ کے ساتھ جنسی زیادتی ہو توکیا کریں:

بدسلوکی کے متاثرین کو میکینزی ہیلتھ کے ڈومیسٹک ابیوز سیکسوئل اسالٹ سینٹر (ڈی اے ایس اے) میں جانا چاہئے:

خصوصی طور پر تربیت یافتہ فرانزک نرسنگ ٹیم 24/7 صحت کی خصوصی نگہداشت فراہم کرتی ہے۔

ایک انتہائی نگہداشت اور فالو اَپ کے جزُو ترکیبی پر مشتمل ہے۔

کلائنٹ کو آگاہی اور مدد فراہم کرتی ہے۔

حملے سے زخمی ہونے کے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے پولیس کی بہتر تفتیش میں مددکرتی ہے۔

ڈی اے ایس اےکا عملہ گواہی کیلئے عدالت میں حاضر ہوگا بابت: زخموں کی دستاویزکاری۔

مزید جاننےکے لئے میکنزی ہیلتھ (ڈی اے ایس اے) پر جائیں۔

تعاقب اور ہراساں کرن

اس میں وہ رویہ شامل ہے جو، بعض صورتوں میں، قانون کے خلاف ہے اور جسےمجرمانہ ایذا رسانیکہا جاتا ہے۔ کلیدی عناصر میں ایک عنصر، جو تعاقب کے رویئےکو جرم میں بدل دیتا ہے، فردکا اپنی حفاظت یا دوسروں کی حفاظت کا خوف ہے۔ پیچھا کرنے اور ہراساں کرنےکی بہت سی مختلف شکلیں ہو سکتی ہیں لیکن عام طور پر یہ ایک نمونہ ہوتا ہے جو بار بارکی جانے والی کارروائیوں، یا مختلف واقعات کے ایک سلسلے سے بنتا ہے۔ ہو سکتا ہےکہ ایک چھوٹا سا واقعہ اہم نہ نظر آتا ہو، لیکن تمام واقعات مل کر ایک نمونہ بناتے ہیں۔ پیچھا کرنے والے رویئےکی کوئی مکمل فہرست نہیں ہےکیونکہ یہ رویئے تجربے سے شامل کئے جاتے ہیں۔

نفسیاتی اور جذباتی بدسلوکی

یہ کوئی بھی ایسا عمل ہے جو خوف کو ہوا دیتا ہے، فردکے وقار یا خودکی قدر کے احساس کوکم کرتا ہے، اور/ یا جان بوجھ کر فرد پر طاقت اورکنٹرول کے ذریعہ نفسیاتی صدمہ پہنچاتا ہے۔ ان میں رواں تنقید، دہشت زدہ کرنا، تذلیل، حد سے زیادہ طنزیہ تبصرے، غیر فعال/ جارحانہ کنٹرول، ہراساں کرنا، خودکو یا دوسروں کو نقصان پہنچانےکی دھمکیاں، پالتو جانوروں کو نقصان پہنچانےکی دھمکیاں، امیگریشن کے اسٹیٹس سے وابستہ دھمکیاں، بچوں کو لے جانےکی دھمکیاں، حسدکا نامناسب اظہار، برین واشنگ، غلبہ پانا، تنزلی، ملکیت، روزمرہ کی سرگرمیوں پرکنٹرول، معاشرتی تنہائی، جائیدادکی بامقصد تباہی اور معاشرے میں دھمکیاں دینے یا زبردستی کرنےکیلئے استحقاق کا استعمال شامل ہو سکتے ہیں لیکن یہ ان تک ہی محدود نہیں ہیں۔

مالی بدسلوکی

اس میں ادویات، طبّی سامان، خوراک اورکپڑوں جیسی ضروریات خریدنےکیلئے رقم کو کنٹرول یا محدودکرنا شامل ہے۔ اس میں گھریلو مالی معاملات کے بارے میں معلومات کو روکنا، بینک اکاؤنٹس تک رسائی سے انکار اور مالیاتی دستاویزات پر دستخط کرنے کے لئے زبردستی کرنا بھی شامل ہے۔ مالی بدسلوکی میں ملازمت تلاش کرنے اور/ یا اسے برقرار رکھنےکے حق سے انکار، ذاتی پیسہ لے لینا، رقم تک آزادانہ رسائی سے انکار، اور/ یا فردکو مالی فیصلہ سازی سے خارج کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

Source: The York Region Violence Against Women Coordinating Committee