ضرورت کے وقت دوست: آپ کیا کر سکتے ہیں

خواہ وہ گھریلو ماحول میں عورت ہو،کام کی جگہ پر ورکر ہو، یا کوئی ہم مرتبہ ساتھی ڈیٹنگ ریلیشن شپ میں ہو، آپ بدسلوکی کو ختم کرنے میں پُل بننےکا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل طریقے سے:

بدسلوکی کو پہچاننے میں اپنی دوست کی مددکریں

سوالات پوچھیں اور زیادتی جو ہو رہی ہے اسے تسلیم کریں۔ جوکچھ آپ دیکھتے/ دیکھتی ہیں وہ اپنی دوست کو بتائیں، اور اسے بتائیں کہ یہ صحت مندانہ نہیں ہے اور وہ اس طرح کے سلوک کی مستحق نہیں ہے۔ اپنی دوست کو یہ پہچاننے میں مدددیں کہ بدسلوکی کرنے والے کے پرتشدد ہونے کے بہانے غلط ہیں۔ وہ اس پر قابو نہیں رکھتی کہ اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا حالات پرکیا رد عمل ظاہر کرےگا، اور وہ اس ردعمل کا سبب نہیں ہے۔ اسے بتائیں کہ اس بات کا امکان ہےکہ صورتِ حال بڑھ سکتی ہے اور بدتر ہو سکتی ہے۔

فیصلہ نہ کریں

وہ جو چاہتی ہے اسے سُن کر اپنی دوست کے جذبات کی تصدیق کریں، خواہ آپ سے متفق نہ ہوں۔ اگر آپ کی دوست تعلقات رکھنا چاہتی ہے، یا غیر فیصلہ کن ہے یا تبدیلی کے لئے پُر امید ہے، تو اسے یہ بتانےکی کوشش نہ کریں کہ وہ غلط ہے۔ بدسلوکی خاموشی میں پنپتی ہے، اس لئے یہ حقیقت کہ وہ قطعی طور پر بات کر رہی ہے، ضروری ہے۔ اس کی حفاظت اور خود داری کے بارے میں اپنی تشویش پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ اسے بتائیں کہ وہ زیادہ قابل قدر ہے اورکمیونیکیشن کی لائنیں کھلی رکھیں۔ دوست الٹی میٹم نہیں دیتے۔ یہ نہ صرف اس اعتمادکو خطرے میں ڈال سکتا ہے جو اس نے آپ پرکیا ہے، بلکہ ان دھمکیوں کی طرح لگتا ہے جو اسے اپنے بدسلوکی کرنے والےکی طرف سے ملتی ہیں۔ آپ کی دوست جس جذباتی جگہ میں ہو سکتی ہے اس سے آگاہ رہیں، اور ایک پُرسکون اور معاون متبادل فراہم کرنےکی کوشش کریں۔

حصہ لیں: اپنی دوست کے حفاظتی منصوبے اور اس کے باہر نکلنے کے منصوبے میں مددکریں

محفوظ رہنے پر اپنے دوست کی توجہ مرکوز کرنے میں مددکریں۔ اس کے ساتھ اس کے حفاظتی منصوبے پرکام کریں، جہاں اس کی اور اس کے بچوں، یا پالتو جانوروں، یا قریبی خونی رشتہ داروں پر مشتمل خاندان کی حفاظت کو برقرار رکھنے پر توجہ دی جائے۔ حفاظتی منصوبہ تیار رکھنے سے زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے جس وقت لمحات شمار ہو رہے ہوتے ہیں۔ اس کے باہر نکلنےکے منصوبے میں ایک فعال شریک بنیں۔ دیکھ بھال کرنےکیلئے بہت ساری تفصیلات ہیں (لِنک دیکھیں) اور آپ کی دوست کو آپ کی مددکی ضرورت ہوگی۔

جب یہ ختم ہو جاتا ہے تو ختم نہیں ہوتا، رابطہ رکھیں

اپنی دوست کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں؛ ہو سکتا ہےکہ وہ تنہا، خوفزدہ، شرمندہ یا ناراض محسوس کر رہی ہو۔ ممکن ہے آپ کی دوست اپنے بدسلوکی کرنے والےکے ساتھ واپس جانا چاہتی ہو۔ ممکن ہےکہ وہ بدسلوکی کرنے والے کےکسی دباؤ کا مقابلہ کرنےکیلئےکافی مضبوط محسوس نہ کرتی ہو یا دوسرے لوگوں کا دباؤ جو تفصیلات نہیں جانتے جو وہ اس پر ڈال رہے ہیں۔ متاثرہ کا اپنے بدسلوکی کرنے والےکو چھوڑنےکے بعد تشددکا خطرہ اکثر بڑھ جاتا ہے۔ حفاظتی احتیاطی تدابیر کے ساتھ چوکنا رہنا ضروری ہے۔

جب آپ اور آپ کی دوست ابھی 18 سال کے نہیں ہیں

والدین یا دوسرے قابل اعتماد بالغوں کو بتانے کے بارے میں اپنی دوست سے بات کریں۔ اسے ایسی مقامی تنظیموں کے وسائل فراہم کریں جو مددکر سکتی ہوں۔ اگر وہ کسی بالغ سے بات نہیں کرتی، تو آپ کو اس کے بارے میں بات کرنے کیلئے ایک ایسے بالغ شخص کو تلاش کرنا چاہئے جس پر آپ اعتماد کرتی ہوں۔ اپنے والدین یا اسکول کےکونسلر، نرس، یا منتظم سےکہیں۔ بالغ فرد سے مددکرنے، پہنچنے، مداخلت کرنےکوکہیں۔ جو آپ کی دوست کے ساتھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں اپنی دوست کے والدین سے بات کریں۔ اپنی طرف سے یہ مفروضہ قائم نہ کریں کہ آپ کی دوست کے والدین بدسلوکی کے بارے میں جانتے ہیں۔

چلڈرنز ایڈ سوسائٹی (سی اے ایس) 16-18 سال کی عمر کے ان نوجوانوں کو جو بدسلوکی کا سامنا کر رہے ہیں اب مددکی خدمات پیش کرتی ہے۔24/7 مددکیلئے انہیں 1-800-718-3850 پرکال کریں۔

اگر آپ مایوس یا خوفزدہ ہو جاتی ہیں، تو دوستوں اورخاندانی افراد یا دوسرے بالغ افراد سے مدد حاصل کریں:

ڈیٹنگ تشدد کے بارے میں اپنے آپ کو آگاہی دیں۔ آپ اپنی دوست کو خود سے نہیں بچا سکتیں۔ لیکن دوسرے وسائل، خاندان یا دوستوں کے تعاون سے، آپ خاموشی سے اپنی دوست کی مددکر سکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگی میں تشدد سے نمٹ رہی ہے۔