بدسلوکی کو پہچاننے میں اپنی دوست کی مددکریں
سوالات پوچھیں اور زیادتی جو ہو رہی ہے اسے تسلیم کریں۔ جوکچھ آپ دیکھتے/ دیکھتی ہیں وہ اپنی دوست کو بتائیں، اور اسے بتائیں کہ یہ صحت مندانہ نہیں ہے اور وہ اس طرح کے سلوک کی مستحق نہیں ہے۔ اپنی دوست کو یہ پہچاننے میں مدددیں کہ بدسلوکی کرنے والے کے پرتشدد ہونے کے بہانے غلط ہیں۔ وہ اس پر قابو نہیں رکھتی کہ اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا حالات پرکیا رد عمل ظاہر کرےگا، اور وہ اس ردعمل کا سبب نہیں ہے۔ اسے بتائیں کہ اس بات کا امکان ہےکہ صورتِ حال بڑھ سکتی ہے اور بدتر ہو سکتی ہے۔