انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی حفاظت

انٹرنیٹ کی حفاظت

آپ جن ویب سائٹس پر آن لائن جاتے ہیں ان کا سراغ لگایا جا سکتا ہے بشمول اس ویب سائٹ کے جو آپ اس وقت پڑھ رہے ہیں۔ محفوظ رہنےکیلئے، کسی بھی اس ریکارڈکو ختم کر دیں جسے آپ نے اپنی سرچ مکمل کرنےکے بعد ییلو برک ہاؤس (Yellow Brick House) ویب سائٹ پر وزٹ کیا ہو۔

جب آپ کیش(cache) اور ہسٹری لسٹ (History List)کو صاف کرتے ہیں، تو آپ وہ تمام معلومات مٹا دیتے ہیں جو پہلے وہاں محفوظ کی گئی تھیں۔ شکوک و شبہات سے بچنےکا ایک طریقہ یہ ہےکہ CACHE اورHISTORY LIST کو صاف کرنے کے بعد کچھ وقت ان ویب سائٹس پرگزاریں جو آپ یا آپ کے خاندان کی پسندیدہ ہیں۔ اس طرح، کیش اور ہسٹری لسٹ کسی کو اس حقیقت سے آگاہ کئے بغیر بھرنا شروع ہو جاتی ہےکہ نہ صرف آپ اپنے ٹریک کو مٹا رہے ہیں، بلکہ یہ کہ آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیسےکرنا ہے۔

جب کوئی عورت بدسلوکی کرنے والےکو چھوڑنے دینےکا ارادہ کرتی ہے تو شریک حیات یا ساتھی اکثر اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ خطرے کا غلط اندازہ نہ لگائیں ہمیشہ اپنے ٹریکس کو مٹا دیں۔

یہ اس براؤزر پر منحصر ہے جو آپ استعمال کرتے ہیں، ہدایات مختلف ہو سکتی ہیں۔ براہِ مہربانی نیچے دیئےگئے لِنکس پرکلک کریں۔ متبادل طور پر، اپنی مقامی لائیبریری میں عوامی رسائی والی جگہ، یا کسی دوست کےگھر پر، یا کام کی جگہ پرکمپیوٹرکے استعمال پر غورکریں۔

 

(براؤزر بندکرنے سے پہلے)

مرحلہ 1: مینو (menu) پرکلک کریںہیمبرگر آئیکناوپری دایاں کونہ

مرحلہ 2: “Settings” پرکلک کریں

مرحلہ 3: “Show advanced settings…” پرکلک کریں

مرحلہ 4: “Clear browsing data…” پرکلک کریں

(براؤزر بندکرنے سے پہلے)

مرحلہ 1: مینو بار میں Tools کو منتخب کریں۔ انٹرنیٹ آپشنز ڈائیلاگ باکس کھولیں اور General ٹیب کو منتخب کریں۔

مرحلہ 2: Temporary Internet Files میں، Delete Files پرکلک کریں۔ Delete all offline content” کو چیک کریں یا اس پرکلک کرکے نشان لگائیں اور OK پر کلک کریں۔

مرحلہ 3: History میں، Clear History پرکلک کریں۔

مرحلہ 4: Temporary Internet Files میں، Delete Cookies پرکلک کریں اور پھر OK پرکلک کریں۔

مرحلہ 5: Internet Options سے باہر نکلنےکیلئے OK پرکلک کریں۔

(براؤزر بندکرنے سے پہلے)

مرحلہ 1: مینو بار میں Tools کو منتخب کریں، پھر Options کو منتخب کریں۔

مرحلہ 2: تالےکی تصویر کے ساتھPrivacy” آپشن پرکلک کریں۔

مرحلہ 3: “History” ٹیب کو منتخب کریں۔ Clear Browsing History Now” پرکلک کریں۔

مرحلہ 4: “Cache” ٹیب کو منتخب کریں۔ “Clear Cache Now” پرکلک کریں۔

مرحلہ 5: Options ڈائیلاگ باکس سے باہر نکلنے کے لئےOK” پرکلک کریں۔

(براؤزر بندکرنے سے پہلے)

مرحلہ 1: مینو بار میں Edit کو منتخب کریں، پھر Preference کو منتخب کریں۔

مرحلہ 2: Category کے تحت، Navigator کو منتخب کریں۔ پھر Clear History کے ساتھ ساتھ Clear Location Bar بار پرکلک کریں۔

مرحلہ 3: Privacy & Security کے تحت، Cookies کو منتخب کریں۔ پھر View Stored Cookies پرکلک کریں۔ آخر میں، Remove All Cookies پرکلک کریں۔

مرحلہ 4: Category کے تحت، Advanced کے تحت Cache کو منتخب کریں۔ پہلے Clear Memory Cache پرکلک کریں اس کے بعد Clear Disk Cache پرکلک کریں۔

(مینو بارکے نیچے Start پر ماؤس کے دائیں بٹن پرکلک کریں،

Explore کو منتخب کریں)

مرحلہ 1: سی ڈرائیو میں Windows کو منتخب کریں۔

مرحلہ 2: Temporary Internet Files Folders کھولیں۔ اس فولڈر کے اندر موجود تمام فائلوں کو منتخب کریں اور delete کر دیں۔

مرحلہ 3: ہسٹری فولڈرکھولیں (جیسےکہ ونڈو 98 میں c:\windows\history\today)، اس فولڈر کے اندر موجود تمام فائلز کو منتخب کریں اور ڈیلیٹ کر دیں۔

مرحلہ 4: کوکیز فولڈرکھولیں (جیسےکہ ونڈو 98 میں c:\windows\cookies)، اس فولڈر کے اندر موجود تمام فائلوں کو منتخب کریں اور ڈیلیٹ کر دیں۔

مرحلہ 5: ونڈوز اور/ یا براؤزر کے options میں AutoComplete کو غیر فعال کر دیں۔

مرحلہ 6: آخر میں، مندرجہ بالا کو ڈیلیٹ کرنےکا کام مکمل کرنےکے بعد، آپ کو recycle bin کو بھی خالی کرنا چاہئے۔

(براؤزر بندکرنے سے پہلے)

مرحلہ 1: مین مینو پرChrome” پرکلک کریں۔

مرحلہ 2: “Clear Browsing Data” پرکلک کریں۔

(براؤزر بندکرنے سے پہلے)

مرحلہ 1: مین مینو پرhistory” ٹیب پر جائیں۔

مرحلہ 2: “clear history” تک نیچےکو اسکرول کریں۔

(براؤزر بندکرنے سے پہلے)

مرحلہ 1: مین مینو میںFirefox” ٹیب کے تحت preferences” پر جائیں۔

مرحلہ 2: “Privacy” ٹیب پرکلک کریں پھر نیچے Private Data” سیکشن پر جائیں۔

مرحلہ 3: “Clear Now” پرکلک کریں۔

(براؤزر بندکرنے سے پہلے)

مرحلہ 1: “Edit” مینو پر جائیں اور Preferences” کو منتخب کریں۔

مرحلہ 2: “Category” کی فہرست کے تحت Navigator” کو منتخب کریں۔

مرحلہ 3: “History” ایریا میں Clear History” کو منتخب کریں۔

مرحلہ 4: history کو مٹانےکیلئےOK” پرکلک کریں۔

ٹیلی فون کی حفاظت

صرف ایک معمول کی ٹیلی فون لائن پرکی جانے والی مقامی کال اپنا ریکارڈ پیش نہیں کرےگی۔ تاہم، بہت سے ٹیلی فونز میں “ری ڈائل” کا بٹن ہوتا ہے، اسلئے آپ کو کوئی بھی ایسی کال کرنے کے بعد جو آپ نہیں چاہتےکہ آپ کا ساتھی اس کے بارے میں جانے، کسی دوست کو یا کسی دوسرے “محفوظ” نمبر پرکال کرنی چاہئے وہ صرف “ری ڈائل” دبانے سے آپ کی کال کو چیک کر سکتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنانےکیلئےکہ آپ کےگھرکا ٹیلی فون معمول کی ٹیلی فون لائن استعمال کرتا ہے اس کا ایک طریقہ اپنے ٹیلی فون کا بِل چیک کرنا ہے۔ یہ کسی ٹیلی فون کمپنی کا ہوتا ہے، جیسےکہ بیل یا راجرز ہیں۔ یہ کسی بھی مقامی نمبروں کی فہرست نہیں دےگا، صرف لمبی دوری کی کالزکی ہی فہرست دےگا۔ اگر آپ کو ابھی بھی یقینی طور پر معلوم نہیں ہے، تو آپ کو اضافی احتیاط کرنی چاہئے۔

جب آپ ییلو برک ہاؤس (Yellow Brick House)، یا کسی ایسی تنظیم کو کال کریں جو خطرے میں خواتین کی مدد کرتی ہے، تو آپ کو ایسا ٹیلی فون استعمال کرنے میں لازمی طور پر محتاط رہنا چاہئے جو آپ کےکال کردہ نمبرکا ریکارڈ نہیں رکھےگا۔ اگر آپ لمبی دوری پرکال کریں گے تو فون نمبر بل پر ظاہر ہوگا۔

سیل فونز ان نمبروں کا ریکارڈ بھی رکھ سکتے ہیں جن پرکال گئی ہو۔ انٹرنیٹ پر مبنی ٹیلی فون، جو“VOIP”، یا “Network Telephony” جیسے ناموں سے بھی جاتے ہیں، تمام کالوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ویب پر مبنی ٹیلی فون سسٹم، جیسےکہ “Skype”، بھی ریکارڈ رکھتے ہیں۔ اگر آپ کے ساتھی کو بھی رسائی حاصل ہے تو آپ کو مددکیلئےکال کرنےکی خاطر ان اقسام کے ٹیلی فون سسٹم کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

ہمیں کال کرنے یا ہماری طرف سےکال وصول کرنےکا محفوظ ترین طریقہ کسی دوست کا فون، پبلک کا فون، کام کا فون، یا کوئی بھی ایسا ٹیلی فون ہے جو آپ کے ساتھی سےکسی بھی طرح سے جُڑا ہوا یا اس کی دسترس میں نہ ہو۔