Core Programs

بحران اور سپورٹ کی لائن

ہمارےکونسلرز7/24 بحران میں گھری ہوئی خواتین کی کالز لینےکیلئے دستیاب ہیں تاکہ فوری طور پر خطرے کی سطح کا اندازہ لگایا جا سکے اور مناسب کاروائی کرنے میں خواتین کی مددکی جا سکے۔ ہماری بحران اور سپورٹ کی لائن بدسلوکی کا سامنا کرنے والی خواتین کیلئے ایک اہم پہلا قدم ہے، اور ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مددکیلئے ہر ایک کال کا جواب دیا جائے۔ ہم فی ہفتہ اوسطاً 83 کالوں کا جواب دیتے ہیں۔

 

ہنگامی پناہ گاہ (2 مقامات)

ایک میں سولہ بستر اور بچوں کیلئے چار پالنے ہیں، جو چار خاندانوں کے لئے جگہ فراہم کرتے ہیں، اس میں ایک قابل رسائی یونٹ شامل ہے۔ ہماری دوسری پناہ گاہ میں سولہ بستر اور بچوں کیلئے تین پالنے ہیں، جو پانچ خاندانوں کیلئے جگہ فراہم کرتے ہیں، اور اس میں ایک قابل رسائی یونٹ شامل ہے۔ ہماری چار دیواری کے اندر، خواتین اور بچے جانتے ہیں کہ وہ محفوظ ہیں۔ اگلا مرحلہ ہماری خدمات کا ایک سلسلہ استعمال کرکے اپنی زندگیوں کی تعمیر نو شروع کرنا ہے۔

خواتین کیلئے خدمات

ہر عورت جو ہمارے دروازے پر آتی ہے اس کے اپنے حالات اور تجربات ہوتے ہیں اور ہم ہرفردکے ساتھ مل کرکام کرتے ہیں تاکہ اپنی ایک نئی زندگی کیلئے اپنا راستہ خود ترتیب دینے میں اس کی مددکی جائے:

خواتین کو صحت یاب ہونے اور ان کی زندگیوں کی تعمیر نو میں مدد کرنےکیلئے انفرادی اورگروپ کونسلنگ سیشنز، بشمول ہمارا 10 ہفتوں کا جب محبت تکلیف دیتی ہےگروپ پروگرام جو خواتین کو بدسلوکی کے اندازکو سمجھنے، یہ پہچاننے میں کہ یہ ان پرکیسے اثر انداز ہوتا ہے، اور عزت نفس اور اعتمادکو دوبارہ حاصل کرنے کے طریقے تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بچوں اور نوزائیدہ بچوں کی ماؤں کے لئے ہمارا مدرز ان مائنڈ® پروگرام سمیت والدانہ فرائض میں معاونت۔

قانونی معلومات اور معاونت: خواتین کو عائلی قوانین کے معاملات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جیسےکہ ازدواجی علیحدگی۔ دوسرے قانونی معاملات والی خواتین کی مدد حاصل کرنے میں معاونت کی جاتی ہے جیسےکہ امیگریشن۔

امیگریشن کنسلٹینٹ: لیگل سپورٹ ورکرز کے ساتھ مل کرکام کرتا ہے اور خواتین کو امیگریشن کے معاملات پر مشاورت اور آگاہی فراہم کرتا ہے، بشمول درخواستوں اور متعلقہ فارموں، اور امیگریشن کے عمل میں معاون دستاویزات کا جائزہ لینا۔

ٹرانزیشنل ہاؤسنگ سپورٹ ورکر: ان خواتین کے لئے قلیل مدتی مدد فراہم کرتا ہے جو ضرورت کے مطابق کمیونٹی ریفرلز فراہم کرکے، اور محفوظ اور سستی رہائش کی تلاش میں مدد کے ذریعے بدسلوکی والی صورتحال کو چھوڑنے کے عمل سےگزر رہی ہیں۔

بچوں کیلئے خدمات

وہ بچے جو بدسلوکی کا سامنا کرتے ہیں یا اس کا مشاہدہ کرتے ہیں وہ کئی طریقوں سے متاثر ہوتے ہیں جن میں سے سب ہی فوری طور پر نظر نہیں آتے۔ ہم ہر بچے کے ساتھ ان کے اپنے وقت اور جگہ پر اعتماد پیدا کرنے، ان کے جذبات کے اظہار میں ان کی مددکرنے، اور ان کو اپنے بچپن سے لطف اندوز ہونے میں مددکرتے ہیں۔

ہم مندرجہ ذیل پیش کرتے ہیں:

بچوں کو ان کے خاندانوں میں تشدّدکا سامنا کرنے کے اثرات سے نمٹنے میں مددکرنےکیلئے انفرادی مشاورت۔

ہمارے لیٹس ٹاک چائلڈ وٹنیس پروگرام میں معاون گروپ سیشنز، جو 6-15 سال کی عمرکے بچوں کو سکھانےکے لئے 10 ہفتوں کا ایک پروگرام ہےکہ اپنے جذبات کو کیسے سمجھنا ہے اور ان سے نمٹنےکے طریقےکیا ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو تقویت دینا ہےکہ وہ بدسلوکی والی اس صورتِ حال کے ذمہ دار نہیں جس کا انہوں نے سامنا یا مشاہدہ کیا۔

مدرز اِن مائنڈ – 10 ہفتوں کا پئیرینٹنگ پروگرام ان ماؤں اور ان کے چار سال سےکم عمرکے چھوٹے بچوں کیلئے ہے جو صدمےکا سامنا کر چکے ہیں۔ یہ پروگرام ان ماؤں کی ضروریات پرتوجہ دیتا ہے جو محسوس کرتی ہیں کہ یہ تکلیف دہ تجربات والدانہ پرورش کو مشکل بنا رہے ہیں، اور انہیں اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ مضبوط لگاؤ پیدا کرنےکے قابل بنانا۔

بچوں کو اپنے خیالات اور احساسات کا اشتراک کرنےکیلئے متعدد غیر زبانی طریقے استعمال کرنے میں مدد کرنےکیلئے تخلیقی اظہار۔ شفایابی کیلئے جذبات کا صحت مند اظہار ضروری ہے۔ تخلیقی اظہار ہر عمر کے بچوں کیلئے پیش کیا جاتا ہےکیونکہ یہ اشتراک کرنےکیلئے ایک محفوظ جگہ بناتا ہے اور ایسے ہی حالات کا سامنا کرنے والے دوسرے لوگوں کی مدد اور معاونت کرتا ہے۔

خاموشی توڑ دیں: مزید خاموشی نہیں

گھریلو تشددکو ختم کرنےکے لئے، ہمیں ضرورت ہےکہ لوگ اس کے بارے میں بات کریں۔ ہمیں اسے شناخت کرنے، اسے روکنے اور تکلیف میں مبتلا لوگوں کی مددکیلئے دستیاب اختیارات کو سمجھنےکی ضرورت ہے۔

جو خواتین بدسلوکی برداشت کرتی ہیں وہ خاموشی اور اکثر تنہائی میں ایسا کرتی ہیں۔ ہم ان کی آواز ہیں۔

عوامی آگاہی میں اپنےکام کے ذریعے، ہم اسکولوں میں اورکمیونٹی میں کہیں بھی گھریلو تشدد کے مضر اثرات کے بارے میں بات چیت کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ہم اپنے سکولز فار چینج پروگرام کے ذریعے گریڈ 6-12 کے طلباء کیلئے بدسلوکی سے بچاؤ کی ورکشاپس کا انعقاد کرتے ہیں،کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ مباشرتی پارٹنر کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں بات کرتے ہیں، اور پیشہ ورانہ انجمنوں اور گروپوں کو اپنے منفرد نقطہ ہائے نظر فراہم کرتے ہیں جو زیادتی کی شکار خواتین کے ساتھ رابطے میں آسکتے ہیں۔ ہم بل 132 پرکام کی جگہ پر لنچ اینڈ لرن سیشن بھی منعقد کرتے ہیں، جو جنسی تشدد اور ہراساں کرنےکا ایکشن پلان ایکٹ ہے۔

ہمارے اسکول اورکام کی جگہ کے پروگراموں کے بارے میں ابھی مزید جانیں۔

خیال رکھنے والے والد

کیئرنگ ڈیڈز ان مردوں کے لئے17 ہفتوں کا گروپ انٹروینشن پروگرام ہے جنہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی، نظراندازکیا یا انہیں گھریلو تشدّدکا نشانہ بنایا۔ کیئرنگ ڈیڈز بچوں پر مرکوز پروگرام ہے اور اپنے بچوں کی حفاظت اور تندرستی کو بڑھانے کی کوششوں میں والد کو براہِ راست شامل کرنے پر توجہ مرکوزکرتا ہے۔ 2001ء میں قائم کیا گیا، کیئرنگ ڈیڈز پروگرام اس بنیاد پر بنایا گیا تھا کہ خواتین کے خلاف تشدد اور بچوں کے خلاف تشدد ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اور یہ کہ ان دونوں مسائل کو ایک ساتھ حل کیا جا سکتا ہے اورکیا جانا چاہئے۔ بچوں کی حفاظتی خدمات، بچوں کی دماغی صحت کی ایجینسیوں، خواتین کے وکلاء، نظام انصاف میں شامل بچوں اور خاندانوں کیلئے مراکز کے ساتھ مشاورت سے، یہ پروگرام ڈاکٹر کیٹرینا اسکاٹ (Dr. Katreena Scott)، ڈاکٹرکلیئرکروکس (Dr. Claire Crooks)، ٹم کیلی (Tim Kelly)، اور ڈاکٹرکیرن فرانسس (Dr. Karen Francis) نے تیارکیا تھا۔ ییلو برِک ہاؤس (Yellow Brick House) یارک ریجن میں کیئرنگ ڈیڈز پروگرام پیش کرنے والی پہلی تنظیم ہوگی! گروپ کیلئے سہولت کاری (facilitation)کا عمل دسمبر 2022ء سے شروع ہوگا۔

Caring Dads